ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کردیں، کورونا ٹیسٹ لازم ہوگا

لاہور:  یو اے ای کی فضائی کمپنی ایمرٹس ایئرلائنز نے پاکستان سے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ تاہم اس کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمرٹس ائیرلائن نے 8 دن کے بعد دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کر دی ہیں۔ ائیرلائن کی جانب سے تمام مسافروں کے لیے تصدیق شدہ لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔

ایمرٹس ایئرلائن میں سفر کے خواہشمند مسافروں کے پاس کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ 96 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ ایمرٹس ایئر لائنز نے 24 جون کو پاکستان سے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔

(Visited 5 times, 1 visits today)

ایمرٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کردیں، کورونا ٹیسٹ لازم ہوگا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں