new cases confirmed

یو اے ای :24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے1041 نئے کیسوں کی تصدیق

متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 1041 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

یو اے ای کی وزارتِ صحت نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ اب ملک میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد اٹھانوے ہزار آٹھ سو اسی98801 ہوگئی ہے۔وزارت نے کووِڈ-19سے کسی نئی ہلاکت کی اطلاع نہیں دی۔ اب تک یو اے ای میں اس مہلک وائرس سے 426 افراد جان کی بازی ہا رچکے ہیں۔


حالیہ ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید1001 مریض تندرست ہوگئے ہیں۔ اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 88123 ہوگئی ہے۔یو اے ای میں واقع مختلف ٹیسٹ مراکز میں گذشتہ دو ایک روز میں کووِڈ-19 کے 108906 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان میں مذکورہ ایک ہزار سے زیادہ نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔





یو اے ای میں گذشتہ دوماہ کے دوران میں کووِڈ-19 کے کیسوں کی یومیہ تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مارچ میں ملک میں کروناوائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد تین اگست کو سب سے کم کیسوں کی تشخیص ہوئی تھی اور صرف 163 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا تھا۔


حالیہ دنوں میں یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت کووِڈ-19 کی وَبا کی دوسری لہر چل رہی ہے۔قبل ازیں 19 ،20 اور21 مئی کو اس وَبا کے عروج کے دنوں میں سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے تھے۔


یو اے ای میں اگست کے آخر میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ شروع ہوا تھا۔31 اگست کو 500 سے زیادہ کیسوں کی تشخیص ہوئی تھی۔اس کے بعد صرف 7 ستمبر کو 470 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا تھا۔اس کے سوا باقی دنوں میں 500 سے زیادہ کیس ہی ریکارڈ کیے گئے ہیں یا کیے جارہے ہیں۔ گذشتہ ماہ پہلی مرتبہ کووِڈ-19 کے ایک ہزار سے زیادہ کیسوں کی تشخیص ہوئی تھی اور مختلف علاقوں میں 1007 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا تھا۔


(Visited 11 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں