malika rania

ملکہ رانیہ 50 ویں سالگرہ پرسعودی ڈیزائنر کے تیار کردہ پہناوے میں: تصاویر

اردن کی ملکہ رانیا 31 اگست 2020ء کو اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقعے پر انہوں‌ نے سوشل میڈیا پر اپنے پہناووں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ انہیں ایک سعودی ڈریس ڈیزائنرمحمد آشی کے دستخط شدہ ڈریس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اردن کی ملکہ نے نازک کڑھائیوں اور بیش قیمت بٹنوں سے آراستہ ایک سفید رنگ کا کریپ لباس منتخب کیا۔ اس لباس کی خوبصورتی اور طاقت ایک ساتھ دکھائی دیتی ہے۔۔ آشی اسٹوڈیو نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ان کی ایک تصویر شائع کی ہے ، جس کے ساتھ ڈیزائنر محمد آشی کا ایک تبصرہ بھی ہے، جس میں کہا گیا ہے: “مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ ملکہ رانیہ نے اس لباس کو پہننے کا انتخاب کیا جو طاقت اور خوبصورتی کے اظہار کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ میں اس موقع پر انھیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔





سعودی ڈیزائنر محمد آشی جو اس وقت پیرس میں مقیم ہیں اپنے سوشل میڈیا پیجز پر ملکہ رانیہ سمیت متاثر کن خواتین کی تصاویر پوسٹ کرنے کے خواہاں تھے۔ ان کا ماننا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کو اپنی طاقت اور خوبصورتی کے ساتھ متاثر کن شخصیات کی ضرورت ہے تاکہ وہ صحت، معاشرتی اور معاشی بحرانوں کی شکار ہماری دنیا میں مطلوبہ تبدیلی لاسکیں۔




ملکہ رانیہ ایسے ڈیزائن منتخب کرنے کو پسند کرتی ہیں جن پر عرب ڈیزائنرز کے دستخط موجود ہوں،ا ن میں ایلی صعب ، جارج شکرا ، حسین بظاظا ، رالف المصری قظی واسطی جیسے شہرت یافتہ عرب ڈیزائنر شامل ہیں۔



(Visited 49 times, 1 visits today)

3 تبصرے “ملکہ رانیہ 50 ویں سالگرہ پرسعودی ڈیزائنر کے تیار کردہ پہناوے میں: تصاویر

  1. Pingback: Avalon

اپنا تبصرہ بھیجیں