shahid

سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی کراچی کی صورتحال پر مایوس..

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ ہمارا قصور ہے کہ رہنے کے لئے اس شہر کا انتخاب کیا، یہاں ٹیکس دیتے ہیں لیکن بدلے میں انتظامیہ کون سی ذمہ داری پوری کرتی ہے۔ کراچی کو کچراچی بنانے والوں کے گریبان پر ہاتھ کون ڈالے گا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے پیغام میں لکھا کہ ہم نے بھی اپنے بچپن میں اس شہر کو ایسے ہی تباہ ہوتے دیکھا تھا اور شرم آتی ہے کہ اب ہمارے بچے بھی اس کی بربادی کے گواہ ہیں۔ سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر ملک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ ریوینیو دینے والا شہر انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہو چکا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے۔ صبح سے لائٹ نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گلیاں پانی سے بھر گئیں، لوگ ڈوب رہے ہیں، گٹر ابل رہے ہیں اور کچرا بستیاں نگل رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوکل، صوبائی اور وفاقی حکومتیں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔ شاہد آفریدی نے شہر کے مختلف علاقوں کی تصاویر بھی شیئر کیں جہاں صورتحال انتہائی خراب ہے۔

(Visited 20 times, 1 visits today)

24 تبصرے “سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی کراچی کی صورتحال پر مایوس..

  1. Pingback: banque national

تبصرے بند ہیں