muhsin

جیل پر نہیں گھر پر ہوں: گلوکار محسن عباس حیدر

گلوکار محسن عباس حیدر نے سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے شیئر کی جانے والی انہیں اور ماڈل نازش جہانگیر کی گرفتاری کی خبر کی تردید کردی ہے۔فاطمہ سہیل نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کراچی میں کی جانے والی کارروائی کے دوران محسن عباس حیدر اور ناش جہانگیر کو گرفتار کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق محسن عباس کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی گئی تھی کہ ان کے سابقہ شوہر اور نازش جہانگیر دونوں انہیں سوشل میڈیا پر بلیک میل کر رہے ہیں۔

فاطمہ سہیل کے مطابق اُن کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جمعہ کے روز کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے محسن عباس اور ان کی دوست معروف ماڈل نازش جہانگیر کو اُن کے اپارٹمنٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب محسن عباس حیدر نے نازش جہانگیر کے ساتھ آئسکریم کھاتےہوئے تصویریں شیئر کیں جس پر مداحوں کی بڑی تعداد نے گرفتاری سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے محسن عباس نے کہا کہ وہ جیل میں نہیں جِم میں ہیں،صارف نامی صارف کا جواب دیتے ہوئے محسن نے لکھا کہ اُن کی سابقہ اہلیہ یہ سب محض سستی شہرت کے لیے کررہی ہیں۔سحرش نے اپنے کمنٹ میں فاطمہ سہیل کی جگہ غلطی سے عائشہ سہیل لکھا تھا جس کی نشاندہی کرتے ہوئے محسن عباس نے لکھا کہ ’سحرش آپ کو اُن کا نام تک یاد نہیں ، کتنی غط بات ہے یہ۔‘بعد ازاں محسن نے جِم میں ورک آؤٹ کرتے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں بتایا کہ وہ ورک آؤٹ کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ فاطمہ سہیل نے محسن عباس پر الزامات عائد کیے تھے کہ وہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔اس سے قبل فاطمہ سہیل کی شکایت پر محسن عباس کو لاہور میں بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں ضمانت مل گئی تھی۔فاطمہ سہیل کا کہنا ہے کہ علیحدگی کے باوجود گزشتہ کچھ عرصے سے محسن عباس اور ان کی دوست ماڈل نازش جہانگیر انہیں آن لائن ہراساں کر رہے ہیں۔فاطمہ سہیل کی پوسٹ کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے باقاعدہ تحریری درخواست دی جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تفتیش کی اور شواہد حاصل کرنے کے بعد محسن عباس اور نازش جہانگیر کی گرفتاری عمل میں آئی۔دونوں شوبز شخصیات کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے معاملے کی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

(Visited 7 times, 1 visits today)

3 تبصرے “جیل پر نہیں گھر پر ہوں: گلوکار محسن عباس حیدر

اپنا تبصرہ بھیجیں