sohina

اداکارہ سونیا حسین نے اپنے نئے ڈرامے ” سراب” کے متعلق پوسٹ شیئر کر دی..

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ بیماری سے بیزاری کیوں، مریض کو دوا دیں طعنہ نہ دیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ادکارہ نے اپنے ڈرامے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بیماریوں سے بیزاری نہیں بلکہ اُن کا علاج ضروری ہے

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ بیماری سے بیزاری کیوں، مریض کو دوا دیں طعنہ نہ دیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ادکارہ نے اپنے ڈرامے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بیماریوں سے بیزاری نہیں بلکہ اُن کا علاج ضروری ہےاداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بیماری سے بیزاری کیوں؟ مریض کو دوا دیں طعنہ نہیں۔انہوں نے اپنی شیئر کردہ پوسٹ میں بھی ذہنی مسائل کا شکار لوگوں کو معاشرے میں دئیے جانے والے طعنوں پر بھی روشنی ڈالی۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ذہنی صحت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا تھا۔انسٹاگرام پر اداکارہ نے لکھا کہ ’اگر آپ اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں یا شرمندگی محسوس کرتے ہیں تو براہِ مہربانی آپ ایک بار جا کر اس کی تعریف کا جائزہ لیں۔‘سونیا حسین نے لکھا کہ ’ذہنی مسائل کا شکار افراد بھی اسی عزت و احترام کے مستحق ہیں جیسے عارضہ قلب میں مبتلا مریض ۔‘ اداکارہ نے لکھا کہ ’وقت آ گیا ہے کہ کسی بھی شکل میں ذہنی بیماری کیلئے شرم محسوس کرنے کو ختم کیا جائے۔‘سونیا حسین اور سمیع خان جلد ہی ایک ایسے ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے جس میں ذہنی بیماری کو اجاگر کیا گیا ہے۔’سراب‘ نامی ڈرامے میں سونیا حسین ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو ذہنی بیماری کا شکار ہے۔خیال رہے کہ سونیا حسین اور سمیع خان اس سے قبل دو ڈراموں ’ایسی ہے تنہائی‘ اور ’عشق زہے نصیب‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

(Visited 7 times, 1 visits today)

13 تبصرے “اداکارہ سونیا حسین نے اپنے نئے ڈرامے ” سراب” کے متعلق پوسٹ شیئر کر دی..

  1. Pingback: 안전놀이터
  2. Pingback: cheap wigs

تبصرے بند ہیں