russia-approves-worlds-first-vaccine-covid-19

روس میں کووِڈ-19 کے علاج کے لیے دنیا کی پہلی ویکسین کی منظوری

ماسکو گمالیا انسٹی ٹیوٹ کی تیار کردہ ویکسین محفوظ ہے، اس کومیری ایک بیٹی پر بھی آزمایا گیا: صدر پوتین

روس نے کووِڈ-19 کے علاج کے لیے تیار کردہ ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتین نے منگل کے روز خود اس ویکسین کی منظوری کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ روس یہ مہم سر کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ویکسین کی تیاری روس کی سائنسی مہارت کا بھی ثبوت ہے۔

روس کی تیار کردہ اس ویکسین کی دوماہ قبل انسانوں پر آزمائش کی گئی تھی۔اب روسی آبادی کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے یہ ویکسین لگانے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔تاہم اس کے تحفظ اور کووِڈ-19 کے علاج میں مؤثرہونے کی جانچ کے لیے مختلف مراحل میں ابھی کلینکی آزمائش جاری ہے۔

صدر پوتین نے ریاستی ٹیلی ویژن پر ایک سرکاری اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی ویکسین ماسکو گمالیا انسٹی ٹیوٹ نے تیار کی ہے۔یہ محفوظ ہے اور اس کو ان کی ایک بیٹی پر بھی آزمایا گیا ہے۔‘‘

انھوں نے کہا:’’ میں جانتا ہوں ۔ یہ بالکل مؤثر انداز میں کام کرتی ہے،یہ مضبوط قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔میں یہ بات دُہرانا چاہتا ہوں کہ اس نے تمام ضروری چیک پاس کیے ہیں۔‘‘

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ روس بہت جلد اس ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کردے گا۔

روس کی وزارت صحت کی منظوری کے بعد اس ویکسین کی بڑے پیمانے پر آزمائش کی جائے گی اور اس کو تیسرے مرحلے میں ہزاروں افراد کو لگایا جائے گا۔اس طرح کے تجربات کے ذریعے وائرس کا شکار ہونے والے افراد میں اس ویکسین کے اثرات کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔اس عمل کو ویکسین کی ریگولیٹری منظوری سے قبل ایک طرح سے لازم قراردیا جاتا ہے۔

دنیا بھر سےتعلق رکھنے والے ریگولیٹرز کا بالاصرار کہنا ہے کہ کووِڈ-19 کی ویکسینوں کی عجلت میں تیاری کے عمل میں تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔تاہم رائے عامہ کے حالیہ جائزوں کے مطابق حکومتوں کی ویکسین کی تیاری کے ضمن میں کوششوں میں سست روی پرعوام کے عدم اعتماد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

اس وقت کووِڈ-19 کی وبا پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر میں 100 سے زیادہ ویکسینیں تیار کی جارہی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق ان میں چار حتمی یعنی جانچ کے تیسرے مرحلے میں ہیں اور ان کی انسانوں پر آزمائش کی جارہی ہے۔

(Visited 15 times, 1 visits today)

15 تبصرے “روس میں کووِڈ-19 کے علاج کے لیے دنیا کی پہلی ویکسین کی منظوری

  1. Pingback: idrpoker
  2. Pingback: house relax
  3. Pingback: devops
  4. Pingback: KIU-Library

اپنا تبصرہ بھیجیں