The secret of human health in 3 verses of the Qur'an

انسانی صحت کا راز قرآن کی 3 آیات میں

مصر کے ڈاکٹر عماد فھمی جو کہ ایک ماہر غذائیات (Nuitritionist) اور موٹاپے کے معالجBariatric consultant ہیں ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ بتارہے ہیں کہ انسانی صحت کا راز قرآن کی تین آیات میں پنہاں ہے:

1) *كلوا واشربوا ولا تسرفوا (الاعراف آیت 31)*
ترجمہ:کھاوء پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو۔
اس کی تشریح میں ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں کہ اکثر ڈاکٹر نشاستہ (carbohydrates) اور چکنائی ( fats) سے منع کرتے ہیں حالانکہ یہ دونوں چیزیں انسانی صحت کے لئے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔اصل چیز جس سے منع کیا جانا ہے وہ حد سے تجاوز ہے.

2) *وجعلنا من الماء كل شي حي(الانبياء آیت 30)*
ترجمہ:اور پانی سے ہر زندہ چیز پیدا کی۔
پیاس لگے یا نہ لگے پانی ضرور پیبجئے۔طبی معیار کے مطابق ہر شخص اپنے وزن کے ہر ایک کلو پر 30 ملی گرام پانی پیئے۔مثلا اگر کسی کا 70 کلو وزن ہو تو وہ 70 × 30 یعنی 2100 ملی گرام یعنی 2 لیٹر اور 100 گرام (تقریبا) 8 گلاس پانی روزانہ پیئے۔یہ جگر ، گردوں اور دل کی اچھی کاکردگی کے لئے بہت ضروری ہے۔

3) *وجعلنا الليل لباسا و جعلنا النهار معاشا(النباء آیت 11)*
ترجمہ:اور رات کو پردہ پوش اور دن کو معاش کا وقت بنایا۔
ڈاکٹر فہمی کہتے ہیں کہ رات کو جلدی سویا جائے اور صبح جلدی اٹھا جائے۔ یہ سب سے بہترین نسخہ prescription ہے جو آپ کو نہ موٹا کرے گا اور نہ بیمار کرے گا!!!!

(Visited 1 times, 1 visits today)

3 تبصرے “انسانی صحت کا راز قرآن کی 3 آیات میں

  1. Does your blog have a contact page? I’m having trouble locating it but, I’d like to shoot you an e-mail. I’ve got some creative ideas for your blog you might be interested in hearing. Either way, great website and I look forward to seeing it improve over time. my web blog; mobile legends hack download

  2. Pingback: Arcades Universe
  3. Pingback: 사설토토

اپنا تبصرہ بھیجیں