ronaldo

رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، کلب فٹ بال کی تاریخ میں انگلش پریمیئر لیگ، لا لیگا اور اٹالین فٹ بال لیگ سیری اے میں پچاس، پچاس گول کرنے والے پہلے فٹ بالر بن گئے۔

اسٹار فٹ بالر نے یہ سنگ میل اُس وقت حاصل کیا جب اُنہوں نے لازیو کے خلاف پنالٹی کک پر ٹیم کا پہلا گول بنایا، رونالڈو سیری اے میں 1995 کے بعد تیز ترین پچاس گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

لازیو کے خلاف میچ میں اُن کی ٹیم یووینٹس نے دو ایک سے فتح حاصل کی۔

رونالڈو نے 2003ء سے 2009 تک انگلش پریمیئر لیگ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کی، جس کے دوران اُنہوں نے 84 گول اسکور کیے۔

اسٹار کھلاڑی 2009 سے 2018 تک اسپینش فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کا حصہ رہے، اس عرصے میں رونالڈو نے کلب کے لیے 311 گول بنائے۔

2019 میں اُنہوں نے اٹالین کلب یووینٹس جوائن کیا اور دوسرے ہی سیزن میں گول کی نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے، یوں وہ دُنیا کی تین بڑی لیگز میں پچاس، پچاس گول اسکور کرنے والے پہلے فٹ بالر بن گئے۔

مزید پڑھیں

پرتگال کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے فٹبال کلب جووینٹس کے کوچ ماریزیو سری اپنے دیگر ساتھیوں سمیت کورونا وائرس کے بحران کے دوران 9 ملین یوروز (10 کروڑ ڈالرز) کا معاوضہ چھوڑنے پر تیار ہو گئے ہیں۔ کلب کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم ملازمین کی چار ماہ کی اجرت بنتی ہے جو کھلاڑیوں کی تنخواہوں کا ایک تہائی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اطالوی لیگ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی رونالڈو 10 ملین یوروز (ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر) سے زیادہ کا معاوضہ نہیں لیں گے۔ کلب کے کپتان جیورجیوچیلینی نے کلب اور ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مذاکرات کی قیادت کی۔ جووینٹس کلب کے بیان کے مطابق اگر موجودہ سیزن کے میچوں کو دوبارہ ترتیب دیا گیا تو کلب کھلاڑیوں کے ساتھ نیک نیتی سے بات چیت کرے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جووینٹس کلب مشکل وقت میں ایسا کرنے پر کھلاڑیوں اور کوچ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔ جووینٹس سیری اے لیگ میں سرفہرست ہے اورلیزیو سے ایک پوائنٹ کی برتری پر ہے۔ اٹلی میں تمام کھیلوں کو تین اپریل تک ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے تحت معطل کر دیا گیا ہے لیکن لیگ کے حکام نے مئی میں سری اے دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔واضح رہے کہ جووینٹس کلب کے تین کھلاڑیوں ڈینیئل روگانی،بلیز ماتیوڈی اور پالو ڈیبالا کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

(Visited 2 times, 1 visits today)

10 تبصرے “رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

  1. Pingback: Plumber Near Me
  2. Pingback: 사설토토

اپنا تبصرہ بھیجیں