وزیراعظم

ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں :وزیراعظم عمران خان

ہری پور: وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،اپنے لوگوں کی ذہانت اورفنی مہارت سے خودانحصاری کی منازل طے کریں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور(NRTC)کادورہ کیا،وزیراعظم نے پہلی بار پاکستان میں مقامی طور پر تیاروینٹی لیٹرز کاافتتاح کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،اپنے لوگوں کی ذہانت اورفنی مہارت سے خودانحصاری کی منازل طے کریں گے ۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ کورونا پر قابو پانے کیلئے ہماری حکمت عملی کامیاب رہی ہے ،اب ہماری توجہ طبی شعبے کی جامع اصلاحات پر ہے ،سمارٹ لاک ڈاﺅن سے معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی کو سراہا جارہا ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت خودانحصاری اورجدید ٹیکنالوجی کے حصول کے منصوبوں میں تعاون کریگی ۔

مزید خبریں

(Visited 14 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں